گوجرانوالہ:توحیدو سنت 23روزہ کورس کی اختتامی تقریب

Mar 25, 2025

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت اشاعت توحید و سنہ سٹی کے زیر اہتمام توحیدو سنت 23روزہ کورس کی اختتامی تقریب،عالم دین مولانا عطاء اللہ بندیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبیؐپر عمل کرکے زندگیوں کو پرسکون بنایا جاسکتا  ہے ۔اگر ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا تہیہ کرلیں تو کوئی طاقت مسلمانوں کو دنیا کی حکمرانی سے نہیں روک سکتی۔مگر افسوس منفی سرگرمیوں کے باعث اسلام کے بنیادی ستونوں پر گرفت ڈھیلی پڑ چکی ہے والدین اور علماء کرام کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے مستقبل کی راہوں کا تعین کرنا ہوگا۔تقریب سے مولانانصر راشد،مفتی ظہیرالدین بابر،مفتی اسحاق حقانی،ممبران ضلعی امن کمیٹی حافظ شہباز رسول ،مولاناعثمان بٹ، اعجاز غزنوی ودیگرعلماء  نے اپنے خطاب میں زوردیا کہ ہمیں اپنی بچیوں پر بھی دینی تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے اقدامات اٹھانے ہوں گیتاکہ ہمارے خاندانوں میں اسلای تعلیمات پر عمل کرنے اور انکی ترویج کیلئے ٹھوس بنیادیں فراہم ہوسکیں تقریب کے آکر میں ملکی سلامتی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزیدخبریں