قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیا گیا

Mar 25, 2024 | 22:19

ویب ڈیسک

قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے. جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔کیٹس پر منافع کی شرح 14.6 فیصد سے بڑھا کر 14.76 فیصد کردی گئی۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.6 فیصد سے بڑھا کر 15.80 فیصد کردی گئی ہے۔پنشنرز بینیفٹس اکائونٹ پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے. جس کے بعد ان اکائونٹس میں منافع کی شرح 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر بھی منافع کی شرح میں 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان اکائونٹس پر منافع کی شرح 19.8 فیصد کم ہو کر 19 فیصد کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں