
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر فرد جرم عائد کیے جانے کی صورت پر جو بائیڈن حکومت کو کھلی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ اگر مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی تو ’موت اور تباہی‘ ہوگی۔سابق امریکی صدر کی جانب سے مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے خلاف اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو رقم دینے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔رواں ہفتے انہوں نے مینہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے دائر کردہ کیس سے متعلق خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔