وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔پاکستان ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر 34 ارب روپے لگیں گے، اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔