شیخوپورہ: پولیس کی کارروائی ‘ 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ‘ مال مسروقہ و اسلحہ برآمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سی آئی اے سٹاف نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے بلال ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے نقدی، گاڑی، موٹرسائیکل ، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نوا ز مروت کی طرف سے سپیشل ٹاسک ملنے پر تھانہ سی آئی اے کی ٹیم نے چھاپے مار کر تین رکنی بلال ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے مقدما ت درج کر لئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس ٹیم تھانہ سی آئی اے کو بہترین کارروائی کرنے پر شاباش دی۔