مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے ہائوسنگ کالونی میں سستے تندور کا افتتاح
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے ہائوسنگ کالونی میں سستے تندور کا افتتاح پی پی 140 کے امیدوار چودھری طارق محمود گجر نے کیا اس موقع پرسٹی امیر ابوالقاسم،محمدافضل اعوان،میاںظفر اقبال، چودھری شکیل گجر،بلال احمد وڑائچ سمیت دیگربھی ہمراہ تھے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری طارق محمود گجر نے کہاکہ مخلوق خدا کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے گراس روٹ لیول پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناکر حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جاسکتی عام آدمی خوشحال ہوگا تو کامیابیاں ہمارے قدم چومے گیںہائوسنگ کالونی کے بعد شہر پسماندہ علاقوں میں 5 مزید تندور لگائے جائیں گے جن پر غریب ،نادار اور مستحقین کو مفت جبکہ عام لوگوں 10 روپے کی روٹی دستیاب ہوگی۔