نارنگ منڈی: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) رمضان بازارنہ لگنے سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پھل سبزیاں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو شدید مشکلات کاسامناہے کئی برسوں سے سرکاری سطح پر رمضان بازار لگا کر غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا تھا مگر موجودہ حکومت کے رمضان بازارنہ لگائے جانے سے غریب شہریوں کو اشیائے خوردونوش اورپھل سبزیاں مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں یوٹیلٹی سٹورز بھی صرف بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حامل افراد کوہی ریلیف دے رہے ہیں جبکہ عام آدمی کی زندگی مشکلات کا شکار ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور اشیائے خوردونوش کی سستے داموںفروخت کو یقینی بنایاجائے تاکہ ہمارے گھروں کا چولہابھی جل سکے۔