فروری، گھروں کی خریداری کیلئے قرضوں میں 35فیصد اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)بینکوں کی جانب سے گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے قرضہ جات کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 215 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں35فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 159ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔