پاکستان میں پہلا سسٹین ایبل بر آمدی ایل سی پروگرام متعارف
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ نے پاکستان کا پہلا سسٹین ایبل ٹریڈ ایکسپورٹ ایل سی پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ دنیا کے ممتاز سسٹین ایبلٹی پروگرام، دی بیٹر کاٹن انیشی ایٹو (بی سی آئی) کی معرفت برآمدات میں لوئس ڈریفس کمپنی (ایل ڈی سی) کی اعانت کر رہا ہے۔کمپنیوں کو نیٹ –زیرو کے حصول میں تیز ی فراہم کرنے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سسٹین ایبل اور گرین فنانس کی فنڈنگ کے تفاوت کو ختم کرنے کی غرض سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ ایک محفوظ اور پائیدارمستقبل کے لیے کام کرنے کی غرض سے ایل ڈی سی کا منتخب کردہ بینک ہے جس کا اپنا عزم پاکستان م محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے کام کرنا ہے۔اس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان میں ہیڈ آف کلائنٹ کوریج، سی سی آئی بی، ارسلان نعیم نے کہا:’’ ہم جہاں عالمی سطح پر اپنے پائیدار مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشش کرتے ہیں، وہیں ہمیں مقامی برآمدات کی اعانت میں کلید تلاش کرنا چاہیے، نہ صرف اقتصادی طور پر قابل عمل منصوبے کی حیثیت سے بلکہ پائیداری اور موسمی لچک کو مربوط کرنے کی غرض سے بھی اور اس انداز میں جس سے بیٹر کاٹن انیشی ایٹو کی حوصلہ افزائی ہو۔ارسلان نعیم نے مزید کہا:’’اس پائیدار برآمدی ایل سی پروگرام کے ذریعے ،ہمیں اپنے پائیداری کیاہداف کے مشترکہ حصول میں ،لوئس ڈریفس کمپنی کے ساتھ شراکت پر خوشی ہے۔ پائیداری اور ٹرانزیشن فنانس ہمارے متعدد کلائنٹس کے لیے وقت کی ضرورت اور ترجیح بن چکے ہیں۔ پاکستان گرین اور ٹرنزیشن فنانسنگ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے اور بینک اس طرح کے اقدامات کے لیے فنڈنگ کے خلا کو پورا کرنے کی غرض سے کلائنٹس کی مدد کے لیے حاضر ہے۔‘‘ایل ڈی سی پاکستان کے کنٹری ہیڈ، بلال یوسف چھابا نے کہا:’’پائیدار زراعت اور پیداوار دنیا کے اہم ترین چیلنجوں میں ہیں۔ ایک سرکردہ مرچنٹ اور اور زرعی سامان کے پروسیسر کے طور پر ہم محفوظ اور پائیدار مستقبل کے کے اپنے مقصدسے کارفرما ہیں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں اپنی وابستگی کو مضبوط بنایا جا سکے، جہاں ہم2015ء سے کمیونٹی کا حصہ ہیں۔‘‘بلال یوسف چھابا نے مزید کہا:’’یہ شراکت ایل ڈی سی پاکستان کو،اُس کے ماحولیاتی اہداف اورمالیاتی ماڈل کو ہم آہنگ کرتے ہوئے دیکھے گی جس سے کپاس کی مقامی صنعت کی ترقی اور فروغ میں بھی معاونت حاصل ہو گی۔‘‘پاکستان میں ایل ڈی سی کے لیے پہلے پائیدار تجارتی برآمدی ایل سی پروگرام کا آغاز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ کا ایک اور سنگ میل ہے۔ بی سی آئی سرٹیفائیڈ کپاس بنیادی اجناس میں سے ہے جو کیڑوں اور خشک سالی سے بچنے کی غرض سے اگائی جاتی ہے اور جس سے تقریباً 1.5 ملین چھوٹے کاشتکاروں کے معاش میں بہتری آئی ہے۔پاکستان اب بی سی آئی کاٹن کا دوسرا بڑا پیداواری ملک ہے اور اس پائیدار تجارتی برآمدی ایل سی پروگرام کے ذریعے بنگلہ دیش، ویتنام اور دیگر ممالک کے خریدروں کے برآمد کرے گا۔ ایک پائیدار سامان کی سرٹیفکیشن جو تیسرے فریق کے ذریعے جاری کردہ اور منظور شدہ ہے، اس پروگرام کے تحت ہر ٹرانزیکشن اور دستاویزات کا حصہ ہو گی۔پائیدار برآمدات کو اپنانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے جو پاکستان کی معیشت کو سہارا دیتے ہوئے مقامی اور عالمی سطح پر پائیدار اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔