عوام کو ایکسپو سینٹر میں انتہائی کم قیمت پر پھل اور سبزیاں دستیاب
کراچی (کامرس رپورٹر)فریش فروٹ اینڈ ویجیٹل ہول سیل مرچنٹ اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب رمضان کے مہینے میں عوام کیلئے ایکسپو سینٹر میں 4 روزہ بچت بازار کا انعقاد کردیا گیا جس میں شہریوں کو پھل اور سبزیاں ہول سیل ریٹ پر 30 سے 40 فیصد ڈسکائو نٹ پر دی جائیں گی۔ چیئرمین فریش فروٹ اینڈ ویجیٹل ہول سیل مرچنٹ اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور تحریک عوام پاکستان زاہد اعوان کا پر کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے پورے کررہے ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر بچت بازار عوام کی مشکلات میں کمی آئیگی، آئندہ بھی اس طرح کیاقدامات سے عوام کی مسائل حل کریں گے۔زاہد اعوان نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں عوام کو بڑا ریلیف دے رہے ہیں اور ہمارے اس اقدام کو دیکھتے ہوئے دیگر تاجر بھی عوام کی خدمت کیلئے آگے آئیں اورماہ رمضان المبارک میں لوگوں کی دعائیں حاصل کریں۔