170گرانفروشوں پر 10لاکھ 80ہزار جرمانہ ‘3دوکانیں سر بمہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہ رمضان میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔مہم کے دوران تین دکانیں سر بمہر تینوں دکانیں ضلع جنوبی میں سیل کی گئیں مجموعی طور پر تمام اضلاع میں ایک سو70گراں فروش کے خلاف دس لاکھ 81ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا32پولٹری والوں کے خلاف ایک لاکھ ستر ہزار‘ 11گروسری والوں کے خلاف ایک لاکھ اکیس ہزار آٹے کے سولہ دکانداروں کے ایک لاکھ پچاس ہزار دودھ کے چونتیس دکانداروں کے خلاف ایک لاکھ87ہزار فروٹ فروشوں کے خلاف کارروائی میں پچیس دکانداروں پر 81ہزار اور گوشت کے پندرہ دکانداروں پر ایک لاکھ 61ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع جنوبی میں مختلف اشیا کے 45دکانداروں پر سات لاکھ 41ہزار ضلع شرقی میں 23مختلف اشیا کے دکانداروں پر ایک لاکھ 45ہزار ضلع غربی میں 24دکانداروں پر 23ہزار روپے ضلع وسطی میں چھ دکانداروں پر 47ہزار ضلع ملیر میں 33دکانداروں پر 37ہزار ضلع کورنگی میں انیس دکانداروں پر 64ہزار اور ضلع کیماڑی میں بیس دکانداروں پر 29ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔