سپر ہائی وے پر بس‘ ڈمپر تصادم‘ 3 جاں بحق، 12زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سپرہائی وے کے قریب بس اور ڈمپرمیں تصادم کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جن کی شناخت محمد یوسف اورامین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں ایف ڈبلیو او ٹراما سپر ہائی وے منتقل کی گئی ہیں اور حادثے میں مجموعی طور پر 12افراد زخمی ہوئے۔ایدھی حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے حقیقی بھائیوں کا تعلق بہاولپور سے تھا دونوں کی لاشیں اسپتال سے ہی بہاولپور روانہ کردی گئی ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی مکہ کوچ کراچی سے بہاولپور جا رہی تھی راستے میں حادثہ ہوا۔