قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، فقیر شکیل قاسمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قرآن شریف دنیاکی وہ واحد کتاب ہے جس میں زندگی کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے یہ ایک مکمل ضابطہءحیات ہے۔ مسلمان غیروں کے طریقے اپنانے کے بجائے اپنی اصل کی طرف لوٹ آئیں۔ یہ باتےں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری فقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے محمدی کالونی( کشمیری امام بارگاہ )گلبہار میں اہلسنّت القاضیان مدرسے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مدرسے کے بانی محمداعظم،محمدسعود، محمدراجو، محمدکاشف، محمددلدار، محمدانور،معلم قاری عادل شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔