مولانا فضل الرحمن کا قاری عثمان کے داماد کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے جواں سال داماد قاری ریاض اللہ کی شادی کے چوتھے دن اچانک وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے فون پر قاری محمد عثمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر میں اور پوری جماعت آپ اور غم زدہ خاندان کے ساتھ اس المناک حادثے اور عظیم غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر عشرت العباد ، مولانا قاری حنیف جالندھری و دیگر نے قاری محمد عثمان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔