ماہِ رمضان رحمتوںاور برکتوں سے لبر یز ہے،علامہ شاہ عبد الحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ رمضان رب کی رحمتوںاور برکتوں سے لبر یز ہے۔ رمضان بر کتو ں، رحمتو ں، تقوی و پر ہیز گا ری،صبر و استقامت، ہمدردی ،حسن سلو ک ، تعمیرِسیرت ، ضبط ِنفس ، دعا ئوں،نز ول قرآن مجید اور کثر ت سے صد قہ و خیر ات کامہینہ ہے،اللہ کے عطا کر دہ مال سے غریبوں اور ضرورت مندلوگوں کی اعانت کرنا رب کی با رگا ہ میں پسندیدہ عمل ہے ۔انہوں نے جامع میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ما ہ صیام تقو ی پر ہیز گاری کا عملی تر بیت کا مہینہ ہے ،روزہ اللہ کی بے ریا عبادت ہے تا کہ بند ہ تقوی اور پرہیزگاری اختیار کر سکے،روزہ ایما ن اور احتساب کے سا تھ رکھ کر ہی رو زے کے مقصد کو پو را کیا جاسکتا ہے۔علامہ شاہ عبد الحق کا مزیدکہنا تھا کہ ماہ مبارکہ میں عمل صالح ،کار خیر اور روزہ داروں کو افطار کروانے کا بڑا اجرو ثواب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کا استقبال بھر پور مذہبی جو ش و جذبے سے سرشار ہو کر کیا جائے،ایمانی تقاضاہے کہ رمضان کے پورے روزے رکھنے کے ساتھ تراویح اور نماز کی پابندی یقینی بنا ئی جائے۔