گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے لیکن اسپتال منتقلی کے دوران زخمی ہونے والے پانچ افراد نے دم توڑ دیا۔علاقہ انتظامیہ، پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کیمطابق گلگت سے نلتر جانے والی مسافر گاڑی جب نلتر بالا کے علاقے سے گزر رہی تھی تو راستے میں موجود نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ افسوسناک سانحے کے بعد علاقہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پہ پہنچ کر ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی بھی کردی ہے۔فائرنگ کے سانحے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایس ایس پی گلگت کا کہنا ہے کہ پیش آنے والے افسوسناک سانحے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ایس ایس پی گلگت نے بھی سانحے میں پانچ افراد کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024