وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ناجائز منافع کمانے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈیلر اور ہول سیلر چینی تقسیم نہیں کرسکے گا۔ عوام کو سستی چینی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ججمنٹ ہمیں نہیں ملی، جیسے ہی ججمنٹ موصول ہوگی تب ہی ہم کچھ اس پر کہہ سکیں گے۔ ویسٹ میجنمنٹ کے حوالے سے جلد آپ کو اچھے نتائج ملیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے تحت 7ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024