وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش میں قرنطینہ کے دوران ایک اورتازہ تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔ عمران خان دفتری امور گھر بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے نمٹا رہے ہیں۔ اب عمران خان کی گھر بیٹھے ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں وزیراعظم کو کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز گل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی تصویر شیئر کی تھی۔