ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا مرحلہ وار چھڑکاؤ کا عمل جاری
کراچی (خبر نگار) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں چنیسر گوٹھ یوسی 4، محمودآباد، یوسی 18 کے علاقوں ارم ولاز، فائیو اسٹار اپارٹمنٹس، مشرق سینٹر اور ڈی سی آفس کے دفاتر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کا طریقہ ہی درست ہے اس کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں کہ دیگر جراثیموں کی افزائش کو روکا جائے اور کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے طور پر جراثیم کش ادویات کا ہر علاقے تک دائرہ کار وسیع کیا جائے اور الحمداللّہ یہ کام ہر روز کسی نہ کسی یوسی میں سر انجام دیا جا رہا ہے جہاں تک ممکن ہو رہا اپنے تئیں علاقوں میں نائیٹ سوئپنگ کا عمل بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ میں اور میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو بذات خود اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے انچارج بلدیاتی سروسز بلدیہ شرقی راؤ شمشاد کی اس سلسلے میں خدمات کو سراہا جن کی دن رات کی کوششوں سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل تواتر سے سر انجام دیا جا رہا ہے۔