شہزادہ اصلاح الدین کی فاتحہ سوئم قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا
کراچی (نوائے وقت نیوز) لیاقت آباد الیکٹرونکس مارکیٹ کے سابق صدر وسرپرست اعلیٰ،معروف مصورشہزادہ اصلاح الدین کی فاتحہء سوئم ان کی رہائش گا نزد حسرت موہانی لائبریری لیاقت آباد میں منعقدہوئی جس میں ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا ،محفل فاتحہء سوئم میں اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی، جے یوپی کے محمدشکیل قاسمی سمیت تاجر رہنمائوں نے شہر کی صورتحال کے باعث مختلف اوقات میں شرکت کی اور مرحوم کے صاحبزادے مصدق شہزادسے تعزیت کی ۔