راولپنڈی شہر اور کینٹ میں تجارتی مراکز کا لاک ڈائون جاری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی شہر اور کینٹ میں منگل کے روز بھی تجارتی مراکز کا لاک ڈائون جاری رہا مری روڈ ، کمرتشل مارعکیٹ ، صادق آباد ، کوری روڈ ، پیرودھائی ، خیابان سرسید ، باغ سرداراں ، سید پور روڈ ، ڈبل روڈ ، فوڈ سٹریٹ ،راجہ بازار ، ہملٹن روڈ ، بنی ، صرافہ بازار ، اردو بازار ، بازار کلاں ، فوارہ چوک ، موتی بازار ، باڑہ مارکیٹ م بینک روڈ ، کشمیر روڈ ، حیدر روڈ ، بابو محلہ ، آدمجی روڈ ، پشاور روڈ ، چوہڑ ہڑپال ، مصریال روڈ ، ڈھوک سیداں روڈ ، ٹنچ بھاٹہ ، لالکڑتی ، اڈیالہ روڈ ، دھمیال روڈ ، چکلالہ سمیرت شہر کے تام بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مال مکمل بند تھے موبائل فونوں اور ایزی لوڈ کی دکانیں بند ہونے سے بیلنس ختم ہونے والے شہری کارڈز کی تلاش میں سرگرداں رہے ہوٹل ریستوران مکمل بند ہونے سے عام شہری چائے اور کھانے سے محروم رہے چھڑوں اور کرائے کی بیٹھکوں اور مکانوں میں اکیلے رہنے والوں نے تندوروں سے روٹی خرید کر بھوک مٹائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند تھی شہر اور کینٹ کے علاقوں کی سڑکوں پر چنگ چی رکشے رواں دواں رہے اور من مانے کرائے وصول کرتے رہے حکومت پنجاب کے لاک ڈائون کے اعلان کے بعد نجی دفاتر تک بند رہے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی ریلوے سٹیشن پر گاڑیاں بند ہونے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں کو جانے والے واپس گھروں کو لوٹ گئے ۔