’’کورونا وائرس ‘‘ کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے لاک ڈائون جاری
سوہاوہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے اعلان کے مطابق خطرناک وبا ’’کورونا وائرس ‘‘ کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے پورے صوبے کی طرح علاقہ میں لاک ڈائون پر عمل درآمد جاری ہے ۔ آج لاک ڈائون کا پہلا دن تھا ۔ دن بھر سوہاوہ چکوال روڈ پر ہو کا عالم دیکھنے میں آیا کوئی پبلک ٹرانسپورٹ موجود نہیں تھی ذاتی گاڑیاں اکا دکا مشاہدے میں رہیں علاوہ ازیں بڑے ہوٹل ، دیگر دکائیں بند رہیں صرف سبزی فروٹ اور کریانہ سٹور کھلے رہے تاکہ عوام کو خوردونوش کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔