کرو نا وائرس ،پاک آرمی کیطرف سے کو ٹلی ستیاں میں فلیگ ما رچ
کوٹلی ستیاں ( نامہ نگار)کرو نا وائرس کے خطرا ت سے نمٹنے کیلئے پاک آرمی کیطرف سے کو ٹلی ستیا ں میں فلیگ ما رچ ، ایم پی اے پی پی 6میجر لطا سب ستی ، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی اور ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد اور صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی بھی فلیگ ما رچ میں شریک تھے پا ک آرمی کیطرف سے کرنل جواد فلیگ ما رچ کی کما ن کر رہے تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کی قیادت میں فلیگ مارچ لہتراڑ سے شروع ہو کر ملو ٹ ستیاں میں جاکر اختتام پذیر ہوا ما رچ کے دوران سپیکر پر لو گو ں کو کرو نا وائرس کے خطرا ت سے نمٹنے اور حفا ظتی تدا بیر با رے اگا ہی فراہم کی گئی اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کو ٹلی ستیاں میں میٹنگ کا انعقا د کیا گیا جس میں پبلک ٹرانسپو رٹ آج سے کو ٹلی ستیاں میں بند کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے گئے اور عوام کی سہو لت کے لیے کھو لی جا نے والی شاپس پر غیر ضرو ری لو گو ں کی آمد کے سلسلے کو بھی رو کنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ۔