وزیرآباد:دکان پر حملے،فائرنگ کے ملزم نہ پکڑے جاسکے
وزیرآباد(نا مہ نگار) کوٹ خضری میں مسلح افراد کی شدید فائرنگ ،مخالفین کو دوکان پر آکر زدو کوب کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل منظور آباد کے رہائشی علی حسن اور غلام رسول نے 12افراد کے حملہ لمبڑ چوک کوٹ خضر ی میں محمد ارسلان بٹ کی دوکان پرحملہ کیا وہاں پر موجود افراد کو بھگانے کے لئے شدید فائرنگ کی اور بندوق کے بٹ اور ڈنڈوں سے محمد ارسلان بٹ اوراسکے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالی گلوچ کی 15پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گولیوں کے خول قبضہ میں لے لئے مگر تن روز گزرنے کے باجود بااثر افراد کے زیراثر پولیس کاروائی سے ٹال مٹول کررہی ہے ،عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او گوجرانوالہ،سی پی او گوجرانوالہ اور اے ایس پی سرکل وزیرآباد اکرام اللہ خان سے مطالبہ کیا کہ سرعام غنڈی گردی کا مظاہرہ کرنے اور فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر انہیں فوری گرفتار اور اسلحہ برآمد کیا جائے ۔