اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے ہی سوچتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ یہ پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے۔وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے ہی سوچتی ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔ مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے
معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لیے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔ برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی بھی مدد ہو گی۔ جس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لیے 100 ارب روپے سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لیے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے کم کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے جبکہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔