قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر بہت توجہ دی جاتی ہے۔قوانین انسانیت کی فلاح و بہبودکیلئے بنائے جاتے ہیںاور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں قانون کا احترام کیا جاتا ہے۔پاکستان میں ٹریفک قوانین کی پامالی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے آئے دن عوام ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔قوانین کا احترام کرنا ہر شہری پر ٖفرض ہے۔ٹریفک قوانین کا مقصد لوگوں کو حادثات سے بچانا ہے۔ٹریفک قوانین توڑنے والوں کو سخت جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔پر پھر بھی شہری قوانین کی پاسداری نہیں کرتے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔لہذاء ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں شعور اُجاگر کیا جائے۔قوانین کا احترام سب پر فرض ہے اور اس میں ملک و قوم دونوں کی بھلائی ہے۔ …… (تقی حیدر، کراچی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024