کرونا کو اپنی سرزمین پر شکست دینے کے بعد چین نے حق دوستی نبھاتے ہوئے مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور ہر لحاظ سے تعاون کے عزم مصمم کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں چینی سفارتخانہ بھی سرگرم عمل ہے۔ گذشتہ روز چینی سفارتخانے کی طرف سے ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے۔ جس میں کرونا کیخلاف جاری جنگ میں پاکستانیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے چینی طلبہ پاکستان زندہ باد، دوستی زندہ باد جیتے گا جھنڈا پاکستان کے نعرے لگاتے دکھائے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں مری روڈ پر ایک چینی لڑکی نے شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے ۔
کسی بھی مشکل اور آزمائش میں نصرت الہٰی سے ثابت قدم رہ کر ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے قومی جذبہ اور اجتماعی جدوجہد بہت ضروری ہے۔ حکومت اپنی جگہ پر تمام وسائل بروئے کار لائے۔ عوام حکومتی تجاویز اور ہدایات کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں۔ لاک ڈاؤں سمیت ہر تدبیر حفاظت خود اختیاری کے تحت کریں تا کہ اس وبائی مرض کو شکست دی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی سفارتخانے کے ہمدردانہ اقدام اور چینی عوام و حکومت کے جذبات بھی قابل قدر ہیں۔ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ اس وبائی مرض کے تدراک کے لیے چینی ماہرین صحت سے بھی استفادہ کرے تا کہ اس پر فوری قابو پایا جاسکے۔ امید ہے پاکستانی قوم اپنے توکل علیٰ اللہ، عزم مصمم، صبر، حوصلے اور یکجہتی سے کرونا کو شکست دے گی۔ یوں اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ فضاؤں میں گونجتا رہے گا۔حکومت کی طرح یقیناً پاکستانی قوم بھی اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت‘ عوام اور سفارتخانے کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ممنون ہے۔ ایسے وقت میں چینی طلبہ کا پیغام محبت و ہمدردی بھی حوصلہ افزاء ہے۔ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے چین کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات اور مختلف قسم کے بھرپور اقدامات قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024