ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ملازمین کی کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب کے جامع منصوبہ کے پیشِ نظر پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کے لیے 4 افسران منتخب کر لیے ہیں۔منتخب کردہ ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران اپنے ریجن میں جاکر دوسرے آفیسرز کوبھی تربیت دیں گے۔پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کا اہتمام ایم پی ڈی ڈی کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارے کے ملازمین کی کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب کا جامع منصوبہ کے پیشِ نظرڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کے لیے 4 افسران منتخب کر لیے ہیں۔ احتساب ایکٹ 2006 ٹریننگ پروگرام کے لئے افسران کو 3 روز کیلئے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھیجا جائے گا۔پیڈا ایکٹ کی ٹریننگ کا اہتمام ایم پی ڈی ڈی کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔پیڈا ایکٹ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سزاؤں کا تعین کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پیڈا ایکٹ کی مکمل ٹریننگ سے ملازمین کے نظم و ضبط اور کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران اپنے ریجن میں جاکر دوسرے آفیسرز کوبھی تربیت دیں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کے لئے مختلف ٹریننگز کے ذریعے افسران کی صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں۔تربیتی ورکشاپس کا مقصد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق کام کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک منظم ادارہ ہے جس میں غفلت اور سستی کی کوئی جگہ نہیں۔ادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024