چین سے 2ارب10کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب 58کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15ارب یوان موصول ہوگئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1ارب ڈالر کے مساوی ہے جسکے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17ارب 58کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 25مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب 67کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 91کروڑ ڈالر کے زخائر موجودہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024