کینیا کے دیہی علاقوں میں سائنس کی تعلیم دینے والے پیٹر تابیچائی کو دنیا کے بہترین استاد کا انعام دے دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک تقریب کے دوران کینیا کے نواحی علاقوں کے پسماندہ گھرانوں میں علم کی شمع روشن کرنے والے 36سالہ سائنس ٹیچر پیٹر تابیچائی کو دنیا کے بہترین استاد کا انعام دے دیا گیا ہے۔ورکلے فاونڈیشن کے تحت منعقدہ تقریب میں گلوبل ٹیچر پرائز 2019کی انعامی رقم ایک ملین ڈالر رکھی گئی تھی، انعامی ٹرافی دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد نے پیش کی۔ انعام حاصل کرنے والے استاد پیٹر نے انعامی رقم کو طلبا کی بہبود میں استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیٹر تابیچائی نا صرف ایک ماہر استاد ہیں بلکہ وہ اپنی تنخواہ کا 80فیصد حصہ غریب طلبا کی تعلیم میں صرف کر دیتے ہیں، اپنی اس خدمت کے باعث انہیں صرف کینیا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پیٹر کینیا کے بچوں کا مستقبل سائنس میں دیکھتے ہیں جس کے لیے وہ دن رات کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پیٹر تابیچائی کینیا کے پسماندہ گاوں پوانی کے کیریکو سیکنڈری اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں جہاں طالب علم یونیفارم اور کتابیں خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38