پاکستانی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ نئے ہفتے کے پہلے دن پیر کو بھی برقرار رہا اور فی تولہ سونا200روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں6ڈالر ز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1318ڈالرز کی سطح پر رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان،پشاور ،کوئٹہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 171روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70300روپے سے بڑھ کر70500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60271 روپے سے بڑھ کر60442روپے ہوگئی۔پیرکوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہاجس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔
#/S
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024