چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول
ترجمان وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوآن قرض لیا ہے جو مرکزی بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مرکزی بینک کو موصول ہونے والے 15 ارب یوآن کی مالیت 2.2 ارب ڈالر کے مساوی ہے، چین کے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔چین سے ملنے والی اس خطیر رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ 2.1 ارب ڈالر کی رقم کو مرکزی بینک میں ٹرانسفر کرا دیا گیا ہے۔