سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کی کراچی میں تدفین
کراچی: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی اریب احمد کی کراچی کے علاقے سخی حسن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔ایئرپورٹ سے اریب احمد کے جسد خاکی کو گھر منتقل کیا گیا جہاں سنگم گراونڈ میں اریب کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سخی حسن قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور اہل محلہ سمیت بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی۔