کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 100انڈیکس میں350پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 38ہزار177 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 174ج پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 174 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 357 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 531 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔رپورٹ فائل ہوتے وقت 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38 ہزار 447 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10 انڈیکس میں 4,929,840 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 411,185,756 بنتی ہے۔
گزشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 147 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 531 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی جب کہ 4.4 ارب روپے مالیت کے 8.45 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔