پولینڈ میں امریکی فوجی ہتھیار رکھنے کیلئے اسلحے کاڈپوقائم کیاجائیگا:نیٹو
وارسا (آئی این پی ) نیٹونے روس کے بڑھتے ہوئے دبائو کے مقابلے میں اپنے دفاعی اقدامات میں اضافہ کر تے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پولینڈ میں امریکی فوجی ہتھیار رکھنے کیلئے اسلحے کاڈپوقائم کیاجائے گا۔نیٹو سربراہ نے وال سٹریٹ جریدے کوایک انٹرویو میں بتایاکہ وارسا کے مغرب میں واقع یہ ڈپوچھبیس کروڑڈالرکی لاگت سے تعمیرکیاجائے گا جہاںٹینک شکن میزائل، اسلحہ اوردیگرہتھیارذخیرہ کئے جائیں گے۔عمارت کی تعمیرکاکام رواں سال کے آخرمیں شروع کیاجائے گا جوتوقع ہے کہ دوسال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔