ماڈل ٹائون آپریشنزونگ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ریفریشرکورسزکاانعقاد
لاہور (نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹائون ڈویژن آپریشنز ونگ کے250 اہلکاروں کوفائرپریکٹس اورویپن ہینڈلنگ کا ایک روزہ ریفریشر کورس کروایا گیا۔اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے 10،10رائونڈ فائر کروائے گئے۔ اہلکاروں کو ویپن ہینڈلنگ، فائر کے دوران سٹاپیج کی وجوہات اور اس کے حل سے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محکمانہ امتحان'' کورس بی'' کاانعقادکیاگیا ۔ دو ہفتوں پر مشتمل ''امپروومنٹ آف انویسٹی گیشن'' کورس بھی کروایا گیا۔