پسند کی شادی پرقتل25سالہ عظمیٰ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے
لاہور(نامہ نگار )کوٹ لکھپت کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پربھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 25 سالہ عظمی کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد گزشتہ روز ورثا ء کے حوالے کردی ہے جبکہ عظمی کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے اس کی کی سوتن نورین کی ہسپتال میںحالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ عظمی نے چند روز قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف ساجد سے دوسری شادی کی تھی ،جو کہ چار بچوں کا باپ ہے۔جس پر عظمی کے بھا ئیوں نے اسے ہفتے کے روز قتل کر دیا تھا۔