جن کااوڑھنا بچھونا کرپشن رہا وہ وزیر اعظم پرتنقید کر رہے ہیں، افتخار درانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن بچا ئو تحریکوں کا آغاز ہوگیا، کسی کو ماموں کی چوری چھپانی ہے تو کوئی والد کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اتوار کو خورشید شاہ، بختاور بھٹو،عابدشیرعلی کو تنقید کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن کااوڑھنابچھوناکرپشن رہا وہ وزیراعظم پرتنقیدکررہے ہیں، بختاوربی بی کی معلومات نہایت ناقص اورمحدودہیں،انہیں معلومات تک آزاد رسائی نہیں گئی ، وہ بس اتنا جانتی ہیں جتنا زرداری کی اجازت سے انہیں بتایاجاتاہے۔افتخار درانی کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ ارتقائی سفر کے اسیر اسی قسم کی بیان بازی پرمجبورہیں، عابدشیر علی کو الزام تراشی سے پہلے عدالتی حکم نامہ پڑھ لیناچاہیے کیونکہ سپریم کورٹ وزیراعظم کوصادق وامین قراردے چکی ہے۔