ہربنس پورہ: سوا 5، جوہر ٹائون میں 5 لاکھ کا ڈاکہ، 2 کاریں، 5 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ کے علاقے میں اکرام کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 30ہزار روپے مالیت، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں رزاق کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، وحدت کالونی کے علاقے میں ماجد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 90ہزار روپے مالیت ، ڈیفنس سی کے علاقے میں وقاص اور اس کی فیملی سے2لاکھ 45ہزار روپے مالیت، کاہنہ کے علاقے میں اسد اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت ،گرین ٹاؤن میں پرویز اور اس کی فیملی سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اسلام پورہ کے علاقے میں عمار سے 45ہزارروپے اور موبائل فون، ملت پارک میں حسن علی سے30ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں واحد سے20ہزارر وپے اور موبائل فون، لاری اڈہ میں معروف راشد سے15ہزارروپے اور موبائل فون لیا اور فرار ہو گئے ہیں ۔چوروںنے مانگا منڈی اور جنوبی چھاؤنی کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ داتا دربار،سمن آباد،ڈیفنس ،کوٹ لکھپت اور ٹاؤن شپ کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔