قصور: بدبخت بیٹے نے جھگڑے پر آہنی راڈ کے وار سے ماں کو قتل کردیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) بد بخت بیٹے نے آہنی راڈ کے وار کرکے بوڑھی ماں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی لال شاہ قصور کے 35 سالہ محمد ارشد کا اپنی ماں سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تو اس نے ماں کو آہنی راڈ مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور دم توڑ گئی ۔گزشتہ روز عزیزاں بی بی کو جب دفنانے کے لئے نہلانے لگے تو اسکے بڑے بیٹے محمد یوسف نے ماں کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی پر جس پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم محمد ارشد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔