تکمیل پاکستان کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے
مکرمی! اقوام متحدہ کی واقع قرار دادوں کے باوجود کشمیر کا مسئلہ آج بھی حل طلب ہے گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حق کے حصول کے لیے اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا تعصبانہ رویہ اور ہٹ دھرمی ہے سات لاکھ سے زیادہ ہندوستانی فوج گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے ظلم و ستم کا ایک پہاڑ ہے جو نہتے اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر ڈھایا جا رہا ہے اس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری شہید اوراس سے زیادہ تعداد میں زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ہزاروں کیی تعداد میں خواتین کی بیحرمتی کی جا چکی ہے غرضیکہ محکوم اور مظلوم کشمیریوں کی زندگیاں ایک عذاب بن چکی ہیں ان تمام مظالم اورعصائب کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم اور قائم ہیں ہندوستانی تسلط سے آزادی کشمیر تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اقوام عالم کو اس بات کااحساس ہونا چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کی پرامن حل کی طرف توجہ دے۔ مسئلہ کشمیر آتش فشاں کے ڈھیر پرکھڑا ہے۔ایک معمولی چنگاری سے دنیا کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستان اور ہندوستان ایک نیو کلیئر پاور ہیں اس لیے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف فوری توجہ مذکور کرنی ہوگی۔ (اے جے چودھری لاہور)