نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم میں لودھراں کوپہلے مرحلے میں شامل کر لیا گیا:محمود الرشید
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میا ںمحمود الرشید نے کہاہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے سنگل اور ڈبل سٹوری انڈیپنڈنٹ گھر بھی دستیاب ہیں۔انہو ں نے کہاکہ یہ گھر رینالہ خورد، لودھراں اور چشتیاں میں دستیاب ہیں ۔عوامی سہولت کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے مکانوں کے حصول کیلئے ڈاؤن پیمنٹ اب 20 کی بجائے 10 فیصد کردی گئی ہے ۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ ایسے افراد جو ان اضلاع میں درخواست جمع کراچکے ہیں او راب انڈیپنڈنٹ گھر کے خواہش مند ہیں ، وہ تبدیلی گھر کیلئے اضافی درخواست بغیر ٹوکن منی جمع کراسکتے ہیں ہانہو ںنے کہاکہ رینالہ خورد ، لودھراں اور چشتیاں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت درخواست فارم 31 مارچ تک بنک آف پنجاب کی نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں