معیشت میں استحکام کیلئے ٹیکس ری فنڈ ختم کرنا ہوگا: حبیب الرحمن
لاہور(سٹاف رپورٹر) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت میں استحکام کیلئے ٹیکس ری فنڈ ختم کرنا ہو گا، عالمی ادائیگیوں کے حساب سے ہی ٹیکس کی شرح کم از کم رکھ کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک حکومت ختم ہوتی ہے تو نئی حکومت کو وارثت میں خزانہ خالی ملتا ہے لیکن اب اس روایت کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک روپے کی قدر گرتی رہے گی مہنگائی میںکمی نہیں ہو سکتی، ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضے خطرناک صورت اختیار کر چکے ہیں۔ ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا اور دوست ممالک کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں لین دین کے معاہدے کئے جائیں۔