ڈی ایچ اے لاہور میں سالانہ جشن بہاراں کی تقریب اور فوڈ میلہ کا انعقاد
لاہور (پ ر) ڈی ایچ اے لاہور میں جاری سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں اختتامی تقریب فیز 6 ‘ ایچ سیکٹر پارک میں منعقد کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس بار جشن بہاراں پر مختلف رنگوں کے پھولوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے نے پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو بھی جشن بہاراں کا حصہ بنایا اور علاقائی کلچرل اور فوڈ سٹالز اور ثقافتی سرگرمیوں نے جشن بہاراں تقریب کا حسن دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے پودا لگا کر سرسبزو شاداب پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ڈی ایچ اے میں ایک لاکھ پچیس ہزار درخت لگائے گئے ہیں‘ اور اگلے تین سال میں مزید تین لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔