کارکردگی بڑھانے کیلئے تھانوں میں بوگس مقدمات کے اندراج کاسلسلہ جاری
لاہور (نامہ نگار )افسران کے آگے بہترین کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے تھانوں میں بوگس مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد کر کے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار شہری ہارون اور اس کے لواحقین نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت کواسلحہ کا لائسنس بھی پیش کیا،مگر پھر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔جس پر اہل علاقہ نے شدیداحتجاج کیاہے ۔