پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کو منظم کرنے کا فیصلہ،سابق حکومتی نااہلی کو اجاگر کیا جائیگا
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے سوشل میڈیا کو منظم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم بھی بڑھانے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی نااہلی کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا جائے گا اور حکومتی کارکردگی اور اپوزیشن کے کام بھی اجاگر کئے جائیں گے۔