پاکستانی شاہینوں کے نام
پاکستان کی آنکھ کے تارے حسن صدیقی اور نعمان
ہم کو اپنی جان سے پیارے حسن صدیقی اور نعمان
حسن صدیقی اور نعمان کو دنیا والے مان گئے
میڈیا والے نام پکارے حسن صدیقی اور نعمان
اپنے وطن پر سایہ ڈالیں اصغر جیسا نوربھرا
دشمن پر بن جائیں شرارے حسن صدیقی اور نعمان
ایسے شاہینوں کی روایت قائم دائم رکھی ہے
تم نے عدو کے جہاز ہیں مارے حسن صدیقی اور نعمان
سارے ساتھی ان کی ایسی شان شجاعت والے ہیں
سب کے پیارے راج دلارے حسن صدیقی اور نعمان
سارے شاہین دور فضا میں چمک دمک دکھلائے ہیں
سب سے مل کر چاند ستارے حسن صدیقی اور نعمان
میں تو ثاقب، ان کو لکھے شعر سناؤں گا اپنے
آئیں گے جب وہ ہزارے حسن صدیقی اور نعمان
(آصف ثاقب ‘ ہری پور)