اعزاز سے نوازا جائے
مکرمی‘ عدالت میں میرا کیس CPLA-667/18 ، 16 فروری 2018ء سے میرے وکیل حشمت حبیب کی معرفت زیر سماعت ہے عدالت سے استدعا ہے کہ میرے بے گوروکفن شہید بھائی چیف پیٹی آفیسر محبوب علی پاک بحریہ کی مادر وطن کیلئے لازوال قربانی کے صلے میں انہیں اعزاز سے نوازا جائے شہید کا کتبہ پاکستان میری ٹائم میوزم کراچی میں پاک بحریہ نے لگا کر ان کے کارنامے بہادری ناموری انسانیت کے لیے جان کی قربانی کو اجاگر کرتے ہوئے شہید کو قومی ہیرو اور شہید پاک بحریہ کے القاب سے نوازا ہے۔ شہید کے ورثا عدالت سے شہید کوسرکاری اعزاز سے نوازنے کی اپیل کرتے ہیں۔(الحاج بشیر علی برادر شہید اسلام آباد 0300-5118133)