پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے

Mar 25, 2018 | 10:31

پ ر

دس ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،، پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے جوان سیکیورٹی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ایس ایس یو کے آٹھ سو چھ کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور ہیں، سٹیڈیم کے اطراف ایس ایس یو کے جوان موٹر سائیکل پر گشت کر رہے ہیں، اسٹیڈیم کےاندر اور باہر نگرانی کیلئے ماسٹر کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ جس میں ایل سی ڈیز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اسٹیڈیم کے اندر باہر 80کیمروں کی مدد سے مکمل نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ کیمروں سے اسٹیڈیم کے اندر باہر کی نقل و حرکت کاجائزہ لیا جارہا ہے،،، کیمروں کا ریکارڈ دوماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا۔ مانیٹرنگ کے لیے نائٹ وژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جو آدھا کلومیٹر دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 30سے 35 ہزار شائقین کوسیٹ بائی سیٹ مانیٹر کیلئے انتظامات ہیں، کس بھی مشتبہ حرکت پر سیٹ نمبر ریکارڈ کرکے اس شخص کو پکڑا جاسکے گا.

مزیدخبریں