پاکستانی طلباء کیلئے یوکرائن میں تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میں یوکرائن کے سفیر وولدومیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کیلئے یوکرائن کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں، یوکرائن نے ہمیشہ سے پاکستانی طلباء کو خوش آمدید کہا ہے، یوکرائینی جامعات سے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء دونوں ممالک کے شعبہ زندگی میں بہترین فرائص سرانجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یوکرائن سے فارغ التعلیم پاکستانی طلباء کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء کیلئے یوکرائن کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں، یوکرائن نے ہمیشہ سے پاکستانی طلباء کو خوش آمدید کہا ہے، یوکرائینی جامعات سے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء دونوں ممالک کے شعبہ زندگی میں بہترین فرائص سرانجام دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرائن پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی امور پر فراہم کیا جانے والا تعاون کبھی نہیں بھولے گا، دونوں ممالک کے مابین ہمیشہ سے بڑے مخلصانہ تعلقات رہے ہیں، تعلیم کے علاوہ دونوں ممالک نے دیگر شعبوں میں بھی بہترین تعاون کو فروغ دیا ہے۔